خاشقجی قتل کیس: پانچ ملزمان کے لیے سزائے موت کا اعلان

RTL Test

Posted  1,842 Views updated 6 years ago

سعودی عرب کی ایک عدالت نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔

خاشقجی سعودی حکومت کے بہت بڑے ناقد تھے اور انھیں اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں سعودی ایجنٹوں نے قتل کر دیا تھا۔

سرکاری وکیل کے مطابق یہ واقعہ ’بغیر اجازت کے کیے گئے ایک آپریشن‘ کے نتیجے میں پیش آیا تھا اور اس قتل کے الزام میں 11 افراد کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا جن کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے ایک ماہر کے مطابق یہ ایک ’ماورائے عدالت قتل‘ تھا۔

اس کیس پر کام کرنے والی اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ایگنس کیلامارڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی تفتیش کی جائے۔

سعودی ولی عہد نے اس واقعے سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، تاہم اکتوبر میں انھوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے رہنما کی حیثیت سے وہ اس کی ’پوری ذمہ داری قبول‘ کرتے ہیں۔


Your reaction?

1
LOL
2
LOVED
1
PURE
2
AW
2
FUNNY
0
BAD!
0
EEW
1
OMG!
2
ANGRY
0 Comments

  • خاشقجی قتل کیس: پانچ ملزمان کے لیے سزائے موت کا اعلان
  • Muhammad Shahzad